اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمر عبداللہ کا کورونا کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ملک میں کورونا کیسز میں ہو رہے بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عمر عبداللہ کا کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے پر اظہار تشویش
عمر عبداللہ کا کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے پر اظہار تشویش

By

Published : Apr 2, 2021, 2:21 PM IST

Updated : Apr 2, 2021, 2:47 PM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ملک میں کورونا کیسز میں ہورہے بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ کیا مرکزی حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کے لئے کوئی پالیسی ہے یا ریاستوں کو اب اپنے اپنے طور اس مسئلے سے نمٹنا ہے۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’دو مارچ کو 12,286 ملک میں کورونا کیسز درج ہوئے تھے اور ایک ماہ کے بعد آج یعنی 2 اپریل کو 81,466 کیسز درج ہوئے۔ کیا مرکزی حکومت کے پاس کورونا کیسز میں ہو رہے بے تحاشا اضافے سے نمٹنے کے لئے کوئی حکمت عملی ہے یا ریاستوں کو اب اپنے طور اس مسئلے سے نمٹنا ہے‘۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ درج ہو رہا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 2, 2021, 2:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details