اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: نیشنل ہیلتھ مشن، ملازمین کے حق میں وفاداری بونس کو منظوری - etv bharat urdu

ان ملازمین کے حق میں 10 فیصد تجربہ اور وفاداری بونس کو منظوری دی گئی ہے جنہوں نے این ایچ ایم کے تحت کم سے کم تین سال کی خدمات مکمل کی ہیں۔

Jammu and Kashmir
Jammu and Kashmir

By

Published : May 1, 2021, 12:38 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے رواں مالی سال کے لئے نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت رکھے ہوئے کنٹریکٹ سٹاف کے حق میں تجربہ اور وفاداری بونس کو منظوری دی ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق ان ملازمین کے حق میں 10 فیصد تجربہ اور وفاداری بونس کو منظوری دی گئی ہے جنہوں نے این ایچ ایم کے تحت کم سے کم تین سال کی خدمات مکمل کی ہیں۔

مزید برآں جو ملازمین پہلے ہی تین سال کی مدت کے لئے تجربہ اور وفاداری بونس لے چکے ہیں اور رواں مالی سال کے دوران پانچ سال کی خدمت مکمل کرتے ہیں وہ وفاداری بونس کا پانچ فیصد (یعنی دس تا پندرہ) کے مستحق ہوں گے۔

اس کے لئے مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے چودھری محمد یاسین نے محکمہ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو کا شکریہ ادا کیا۔ این ایچ ایم ملازمین کے حق میں تجربہ اور وفاداری بونس جاری کرنے کے لئے باضابطہ منظوری کے لئے کہا کہ تمام ڈی ڈی اوز کے بقایاجات جو این ایچ ایم ملازمین کی ماہانہ معاوضے کا حصہ ہوں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ رواں مالی سال کے بیس مشاہراہ میں 31 مارچ 2020 کے ساتھ سالانہ اضافے اور تجربے/ وفاداری خدمات پر مبنی بونس بیس تنخواہ پر شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 وبائی بیماری کے اس بے مثال اور مشکل وقت میں این ایچ ایم ملازمین سمیت محکمہ صحت و طبی تعلیم 'کووڈ واریئرس' اس چیلنج کی طرف بڑھ گئے ہیں اور اس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے کورونا وائرس اور متاثرہ افراد کا علاج کے لئے موثر اور بے لوث صحت خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details