سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ڈاکٹروں کے بے لوث کام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’قوم کو، سماج کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کے غیر متزلزل عزم پر فخر ہے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’ڈاکٹروں کا قومی دن، میں تمام ڈاکٹروں کا مشکور ہوں جو زندگیاں بچانے کے لئے چوبیس گھنٹے بے لوث کام کرتے ہیں۔‘‘
جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیوٹ میں مزید کہ: ’’قوم کو، معاشرے کو خوش اور صحت مند رکھنے لئے ڈاکٹروں کے غیر متزلزل عزم پر بے حد فخر ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ہر سال یکم جولائی کو ’’ڈاکٹروں کا قومی دن‘‘ (National Doctors' Day) منایا جاتا ہے۔ یہ دن ڈاکٹرز کی خدمات، قربانیوں اور طبی شعبے میں بہتری کے لے ان کے گراں قدر کاموں کو پہچاننے کے لئے خصوصی طور پر منایا جاتا ہے۔