انہوں نے کسانوں کے لیے کئی اسکیم کا اعلان کیا اور ٹریکٹر پر مختلف قسم کے ٹیکس کم کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے انتظامیہ مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
'کشمیر کی ترقی میں نوجوان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں'
ملک آج 72ویں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے نوجوانوں کو اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
منوج سنہا
ایل جی نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے جموں و کشمیر کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو کھیل میں آگے بڑھانے کے لیے کئی اقدام کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کئی مقامات پر کھیل کے لیے اکیڈمی بنائی جا رہی ہے۔
ایل جی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو بھی دوبارہ بسانے پر کام کر رہی ہے۔