سرینگر (جموں کشمیر) :حکومت نے دھیرج گپتا (آئی اے ایس) کو جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامنیشن (BOPEE) کا عبوری چیئرمین مقرر کیا ہے۔ منگل کو جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے آئی اے ایس، دھیرج گپتا کو BOPEEکا عبوری چیرمین تعینات کرنے کے حوالہ سے باضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔
ایل جی انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن ایکٹ 2002 کے سیکشن 4 کے تحت حاصل اختیارات کو خاطر میں لائے گئے ہیں جس کی رو سے دھیرج گپتا، پرنسپل سیکریٹری، محکمہ جنگلات و ماحولیات کو اپنے فرائض کے علاوہ جے کے بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامنیشن کے چیئرمین کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ حکم نامہ کے مطابق دھیرج گپتا اپنے فرائض کے علاوہ راج کمار گوئل، آئی اے ایس مالیاتی کمشنر کی جگہ عبوری انتظام کے طور پر، اگلے احکامات تک، عبوری فرائض انجام دیں گے۔