اردو

urdu

ETV Bharat / state

LG Greets People on Raksha Bandhan: منوج سنہا کی رکشا بندھن پر لوگوں مبارک باد - رکشھا بندن امرناتھ یاترا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے رکشا بندھن یا ’’راکھی‘‘ کے موقع پر عوام الناس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ JK LG Manoj Sinha Greets People on Rakshan Bandhan

۱
۱

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 12:54 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لوگوں کو رکشا بندھن کے مقدس موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔ رکشا بندھن یا ’’راکھی‘‘ کا تہوار ہندو برادری کے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ یہ بھائی بہن کے خوبصورت اور اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جس کو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کے لوگ انتہائی جوش وخروش سے مناتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کی صبح ٹویٹ کرکے لوگوں کو اس مقدس موقع پر مبارک باد پیش کی۔

رکشنا بندھن یا ’راکھی‘ کے مقدس موقع پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھ کر ان کی صحت مندی، عمر درازی اور کامیابی کے لئے دعائیں کرتی ہیں اور اس دن ہندو گھرانوں میں دیا، چاول اور راکھیوں سے سجی تھالی تیار کی جاتی ہے۔ محبت کے اس اظہار کے جواب میں بھائی اپنی بہن (جس نے اس کی کلائی پر راکھی باندھی) کے ساتھ دُکھ سکھ میں ساتھ رہنے اور اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اسے تحفہ بھی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:لیفٹیننٹ گورنر نے امرناتھ چھڑی مبارک کی پوجا کی

بالی ووڈ فلموں سمیت سیریلز وغیرہ میں بھی رکشا بندھن کے تہوار کو دکھایا جاتا ہے۔ ادھر، جموں و کشمیر میں روایتی طور رکشا بندھن کے موقع پر ہی خصوصی پوجا پاٹ کے بعد سالانہ امرناتھ یاترا کا رسمی طور اختتام ہوتا ہے۔ اس موقع پر چھڑی مبارک کی خصوصی پاجا پاٹ انجام دی جاتی ہے اور یہ رسم دہائیوں سے چلی آ رہی ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی اور آئندہ کل یعنی 31اگست کو اختتام پذیر ہوئی۔ 62دنوں پر محیط امرناتھ یاترا کے لیے حکومت کی جانب سے فقید المثال انتظامات کئے گئے تھے جن میں یاتریوں کی حفاظت، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے اور رہائشی انتظامات شامل ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details