سرینگر:جموں وکشمیر حکومت نے محکمہ ثقافت اور آثار قدیمہ، عجائب گھر کے درمیان توشہ خانہ کے اثاثوں کی سپردگی میں سہولیات اور نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر سرینگر اور ڈپٹی کمشنر جموں کی سربراہی میں 10 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی والی تشکیل دی گئی اس ٹیم میں ایس ایس پی سرینگر، ڈائریکٹر محکمہ ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر اور ٹریجری افسر اور صدر ٹریجری سرینگر شامل ہیں۔
ادھر، کمشنر سیکریٹری کے مطابق مبارک منڈی جموں اور سیول سیکریٹریٹ جموں میں توشہ خانہ کے اثاثہ جات کی سپردگی کی نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر جموں کو کنوینئیر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس ایس پی جموں، ڈائریکٹر تواضع و مہمان نوازی، ڈائریکٹر محکمہ ثقافت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر اور ٹریجری افسر اور صدر ٹریجری سرینگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔