اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سرکاری رہائش گاہوں پر قابض افراد کو بے دخل کیا جائے' - جموں و کشمیر نیوز

عوامی مفاد میں دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس پنیت گپتا پر مبنی عدالت عالیہ کی ڈویژن بیج نے انتظامیہ سے سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی طور سے قیام کر رہے سابق وزراء اور نوکرشاہوں کے حوالے سے تمام تفصیلات طلب کی۔

'سرکاری رہائش گاہوں پر قابض افراد کو بے دخل کیا جائے'
'سرکاری رہائش گاہوں پر قابض افراد کو بے دخل کیا جائے'

By

Published : Nov 19, 2020, 7:15 AM IST

جموں کشمیر عدالت عالیہ (ہائی کورٹ) نے بدھ کے روز انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی طور سے قیام کر رہے افراد کو بے دخل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ ان افراد میں سابق وزراء کے علاوہ نوکرشاہ بھی شامل ہیں۔

عوامی مفاد میں دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس پنیت گپتا پر مبنی عدالت عالیہ کی ڈویژن بینچ نے انتظامیہ سے سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی طور سے قیام کر رہے سابق وزراء اور نوکرشاہوں کے حوالے سے تمام تفصیلات طلب کی۔

لوک پراھاری ورسز ریاست اترپردیش معاملے پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے بینچ نے کہا کہ "عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی مطابق انتظامیہ سرکاری رہائش گاہ سے غیر قانونی طور پر قیام کر رہے ہیں افراد کو بے دخل کریں اور رواں مہینے کی 22 تاریخ تک عدالت کے سامنے رپورٹ پیش کرے۔"
بینچ کا مزید کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور محکمہ اسٹیٹس کے سیکرٹری گورنمنٹ طے شدہ تاریخ کو عدالت کے سامنے رپورٹ پیش کرے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details