اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایس اے کے تحت حراست میں لیے گئے دو افراد کی رہائی کا حکم - حراست میں رکھے گئے دو افراد کی رہائی کا حکم

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے پی ایس اے کے تحت حراست میں رکھے گئے دو افراد کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

پی ایس اے کے تحت حراست میں لیے گئے دو افراد کی رہائی کا حکم
پی ایس اے کے تحت حراست میں لیے گئے دو افراد کی رہائی کا حکم

By

Published : Jun 5, 2021, 1:33 PM IST

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے دونوں افراد کی پی ایس اے کے تحت حراست کو بھی مسترد کر دیا ہے، جسٹس ونود چٹرجی کول کی بینچ نے کاوسہ کھلیسہ ناربل بڈگام کے نذیر احمد خان اور ہاری لریگام اونتی پورہ پلوامہ کے محمد مقبول ڈار کی حراست کو مسترد کر دیا ہے۔

نذیر احمد خان کے خلاف گزشتہ برس 27 جنوری کو پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس مقدمے کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے منظوری دی تھی۔

وہیں لوگوں کو احتیاطی تحویل میں لیا گیا تھا جس کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلوامہ نے حکم جاری کیا تھا۔

ان دونوں نے اپنی الگ الگ پیٹیشن میں اپنے وکلاء کے ذریعے اپنی حراست کو چیلینج کیا تھا۔

دونوں پارٹیوں کے دلائل کو سننے کے بعد عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ اگر کسی اور مقدمے میں ان دونوں کی ضرورت نہ ہوں تو ان دونوں کو فوری طور پر حراست سے رہا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details