جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کورٹ کمپلیکس کے احاطے میں حیدر پورہ تصادم میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے " انصاف دو انصاف دو " کے نعرے بلند کیں۔ مظاہرین ہلاک ہوئے عام شہریوں کی لاشوں کو لواحقین کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے کورٹ کمپلیکس کے باہر جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس نے مظاہرین کو کورٹ کمپلیکس کے مین گیٹ پر ہی روک دیا۔ احتجاج کے بعد بار ایسوسی ایشن نے ایک ہنگامی مٹینگ طلب کر کے عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کے نام پر ہلاک کئے گئے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف کل یعنی 19 نومبر کو بند کی کال دی ہے۔