تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ آج صبح ایک موٹر سائیکل سوار بم دھماکہ کرسکتا ہے، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ہائی الرٹ جاری کر دیا اور علاقے میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔
پولیس کے مطابق بٹوارہ اور ٹٹو گراؤنڈ میں واقع فوجی کیمپ پر بھی حملہ ہوسکتا ہے، اسی لیے جموں۔سرینگر شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔