اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کووڈ فعال معاملوں کی تعداد 20 ہزار سے کم

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 اموات بھی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد خطہ میں اموات کی تعداد 4118 ہو گئی ہے۔

By

Published : Jun 9, 2021, 7:40 PM IST

جموں و کشمیر میں کووڈ فعال معاملوں کی تعداد
جموں و کشمیر میں کووڈ فعال معاملوں کی تعداد

جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیش گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1098 نئے معاملے درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 303749 ہو گئی ہے۔

آج کشمیر میں 774 اور جموں میں 324 نئے کیسز درج کئے گئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 اموات بھی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد خطہ میں اموات کی تعداد 4118 ہو گئی ہے۔

آج 3046 افراد صحت یاب ہو گئے۔ یہاں اب صحت یاب افراد کی تعداد 279779 ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں اس وقت 19852 کورونا کے فعال معاملے ہیں۔

اگر کورونا مثبت معاملوں کی بات کی جائے تو 12336 کشمیر میں اور 7516 جموں میں موجود ہے۔

جموں میں اگرچہ مثبت معاملوں کی تعداد کم ہے۔ لیکن یہاں ہلاکتوں کی شرح زیادہ ہے۔

فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا فعال معاملوں کی تعداد 600 سے کم ہو گئی تھی۔ تاہم دوسری لہر کی وجہ سے یہاں کیسز میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details