سرینگر: آزادی کے امرت مہوتسو کا جشن بھارت بھر میں بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی اس حوالے سے کئی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت ترنگا ریلیز، پینٹنگ مقابلہ سمیت کئی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں آج جمعہ کو سرینگر کے ڈل جھیل میں ترنگا بوٹ ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔Tiranga Boat rally
ترنگا بوٹ ریلی کے دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بھی ترنگا لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔ ترنگ بوٹ ریلی میں بیسیوں شکاراز میں ترنگے لہرائے گئے۔ ریلی میں طلبہ سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ Jammu and Kashmir Har ghar Tiranga Campaignوہیں لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں ترنگا لہرائیں۔
گزشتہ روز جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر جھنڈے کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔Jammu and Kashmir Har ghar Tiranga Campaign