جموں کشمیر انتظامیہ نے ضلع گرودوارہ پربندھک کمیٹیوں کے انتخابات کے انعقاد کیلئے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ووٹنگ کا عمل 27جون کو صبح 7بجے سے لیکر دوپہر 1بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ Jammu and Kashmir Gurdwara Prabandhak Committee Electionاس ضمن میں با ضابط طور پر فائنانشل کمشنر محکمہ مال نے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹیوں کے انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل 27 جون 2022 کو ہوگا اور اس دن صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بیلٹ باکس کے ذریعے ووٹ ڈالیں جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کیلئے جموں وکشمیر میں کل 190 حلقوں کی حد بندی کی گئی ہے جس میں کشمیر صوبے میں 80 اور جموں صوبے میں 110 حلقے ہیں۔ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 28 مئی سے 4 جون (صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک) مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی فہرست اسی دن نوٹس بورڈز پر چسپاں کر دی جائیں گی۔