سری نگر: جموں و کشمیر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے یونین ٹریٹری کے ڈگری کالجوں میں سرمائی تعطیلات اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری الوک کمار کی طرف سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق کشمیر اور صوبہ جموں کے سرمائی زون کے ڈگری کالجز میں 17 دسمبر سے 14 فروری 2023 تک سرمائی چھٹیاں رہیں گی۔ J&K Govt announces winter Break
حکمنامے کے مطابق جموں کے گرمائی زون کے ڈگری کالجوں میں یکم جنوری سے10 جنوری2023 تک دس دنوں کی سرمائی تعطیلات ہوں گی۔ واضح رہے کہ شہنشاہ زمستان چالی روزہ چلہ کلان 21 دسمبر کی شب تخت نشین ہوا ہے اور اس نے اقتدار سنھبالتے ہی اپنی طاقت بھر پور مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔