ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پورے ملک میں سب سے زیادہ ویکسین اسٹاک طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کورونا سے متاثر ہونے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگوائی جائے گی۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: 'جموں و کشمیر حکومت نے پورے ملک میں سب سے زیادہ ویکسین اسٹاک طلب کیا ہے اور یونین ٹریٹری میں ضلع سری نگر تیسرے نمبر پر ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں لوگوں نے ویکسین کے دونوں ڈوزز لگوائی ہیں'۔