اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کورونا کو شکست دینے کے قریب - میڈیا بلیٹن

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 124909 پازیٹیو کیسز میں سے 630 کیسز فعال ہیں جبکہ 122335 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

جموں و کشمیر کورونا کو شکست دینے کے قریب
جموں و کشمیر کورونا کو شکست دینے کے قریب

By

Published : Feb 7, 2021, 7:42 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 59 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ اپریل ماہ سے جموں و کشمیر میں لگاتار کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا۔ تاہم گزشتہ ایک ماہ سے یہاں کورونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

اس سے قبل شبہ ظاہر کیا جاتا تھا کہ سردی کے ایام میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اندازے کے عین برعکس سردی کے شروع ہوتے ہی یہاں مثبت معاملات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 59 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 124909 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں سے 13 خطہ جموں سے ہیں اور 46 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1944 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 60 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 12 جموں خطے سے ہیں اور 48 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 122335 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 124909 پازیٹیو کیسز میں سے 630 کیسز فعال ہیں جبکہ 122335 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details