جموں وکشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات میں 30 جون تک توسیع کردی ہے- اس حوالے سے اساتذہ کو فی الحال آن لائن کلاسز لینے کے ہدایات دی گئی ہیں۔
جموں و کشمیر: تعلیمی ادارے مزید 15 روز تک بند رہیں گے - urdu news
ریاستی ایگزیکیوٹو کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
education
ریاستی ایگزیکیوٹو کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوشنس اور اسکل ڈویلپمنٹ جیسے اداروں کو مزید 15 روز تک بند رکھنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں-
واضح رہے کہ تعلیمی ادارے پہلے سے ہی بند ہیں۔ تاہم آج اس حکم نامے کے تحت اس میں 15 دنوں تک توسیع کردی گئی ہے- ادھر تدریسی عملے کو اپنے ہی گھروں سے آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔