جموں و کشمیر میں جیل حکام نے قدیوں کو اہل خانہ سے آن لائن ملاقات کروانے کا سلسلہ رواں مہینے کی 8 تاریخ سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
جیل حکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’’عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر کے جیلوں میں قید افراد کے گھروالوں کو قیدیوں سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم اب جنوری کی 8 تاریخ سے ای - ملاقات کے ذریعے یہ ممکن ہوگا۔‘‘