اردو

urdu

ETV Bharat / state

DGP Releases Crime Gazette: جموں و کشمیر میں 2020 میں جرائم کی شرح میں 15.41 فیصد کا اضافہ - جموں و کشمیر میں 2020 میں جرائم کی شرح

جموں و کشمیر پولیس کے کرائم گزٹ 2020 کا سالانہ ایڈیشن جاری کردیا گیا ہے۔ DGP Releases Jammu and Kashmir Crime Gazette گزٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران جموں و کشمیر میں آئی پی سی اور ایل ایس ایل کے مختلف دفعات کے تحت کل 28 ہزار 936 مقدمات درج کیے گئےہیں، جبکہ سنہ 2019 کے دوران 25 ہزار 72 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 15.41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔سال 2020 میں جرائم کی شرح 216.90 فی لاکھ آبادی پر رہی جبکہ سال 2019 میں یہ شرح 189.41 تھی۔

جموں و کشمیر میں 2020 میں جرائم کی شرح میں 15.41 فیصد کا اضافہ
جموں و کشمیر میں 2020 میں جرائم کی شرح میں 15.41 فیصد کا اضافہ

By

Published : Jan 4, 2022, 1:47 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے کانفرنس ہال میں جموں و کشمیر پولیس کے کرائم گزٹ 2020 کا سالانہ ایڈیشن جاری کیا۔ کرائم ریکارڈ بیورو نےکرائم گیزٹ کے لیے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔DGP Releases Jammu and Kashmir Crime Gazette 2020

ڈی جی پی جموں و کشمیر نے گیزٹ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے سٹیٹ کرائم ریکارڈ بیورو آف کرائم برانچ جے اینڈ کے کے افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی، جو گیزٹ کی تالیف اور اشاعت سے وابستہ رہے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کرائم گزٹ جرائم کی شرح اور رجحانات سے بھی آگاہ کرواتا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران جموں و کشمیر میں کون سے جرائم بڑھے ہیں اور کون سے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ گزٹ میں سال 2020 میں پیش آئے جرائم کا گزشتہ سال یعنی 2019 کے جرائم سے موازنہ کیا گیا ہے۔ Crime rate in 2020 as compared to 2019 Jammu and Kashmir انہوں نے 2021 کے گزٹ کو مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔

گزٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران جموں و کشمیر میں آئی پی سی اور ایل ایس ایل کے مختلف دفعات کے تحت کل 28 ہزار 936 مقدمات درج کیے گئےہیں، جبکہ سنہ 2019 کے دوران 25 ہزار 72 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 15.41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔سال 2020 میں جرائم کی شرح 216.90 فی لاکھ آبادی پر رہی جبکہ سال 2019 میں یہ شرح 189.41 تھی۔ Crime rate in Jammu and kashmir in 2020

ڈی جی پی نے کہا کہ آج کے دور میں جرائم نہ صرف مختلف نوعیت کے ہیں بلکہ انہیں حل کرنا بھی پیچدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، سائبر اور منشیات سے متعلق جرائم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ کو جموں و کشمیر پولیس کی ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر منظم طریقے سے جرائم کے خلاف پولیس کے ردعمل کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے لیے خصوصی تربیتی کورسز منعقد کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے، تاکہ سزا دینے کی شرح کو بہتر بنایا جاسکے۔

ڈی جی پی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عدالتوں میں تعینات پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر کنٹرولنگ افسران/دفاتر کو اپنے کام کی رپورٹ پیش کریں۔

مزید پڑھیں:SIT Report on Hyderpora Encounter: 'عامر ماگرے عسکریت پسند تھا، ڈاکٹر مدثر کو عسکریت پسند نے ہلاک کیا'

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details