خطہ کشمیر میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کی شرح 26.28فیصد رہی جبکہ جموں میں 56.90فیصد پولنگ درج کی گئی۔ مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں 42.79 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
چھٹا مرحلہ: ضلع وار پولنگ کی شرح کشمیر میں سب سے کم پولنگ ضلع شوپیاں میں درج کی گئی جہاں پولنگ کی شرح 3.66 فیصد رہی جبکہ ضلع پلوامہ میں ووٹنگ کی شرح 6.80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ضلع بڈگام کے دو حلقوں میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے، اب تک یہاں ووٹنگ کی شرح 27.44 درج کی گئی۔
ضلع بانڈی پورہ میں 40.57 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ضلع اننت ناگ میں 20.95 ، بارہمولہ میں 26.68، کولگام میں 32.71، شوپیاں میں 3.66، کپواڑہ میں 41.21، ضلع سانبہ میں 60.61، ریاسی میں 61.21، راجوری میں 63.07، پونچھ میں 60.73، کھٹوعہ میں 50.09، رامبن میں 61.91 اور ادھمپور میں 55.62 پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چھٹے مرحلے میں 31 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اور ان کے لیے 295 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں