شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے زنگیر کے ڈانگر پورہ علاقے میں سخت سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں اور مختلف مراکز پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔
جموں و کشمیر ڈی ڈی سی الیکشن میں رائے دہندگان کا ردعمل مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں اور انہیں محسوس ہورہا ہے کہ اب ترقی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج تک ہمارے ساتھ جو دھوکہ ہوا تھا اب وقت بدل کر ہم اپنے حق استعمال کر کے ترقی اور خوشحالی کے حقدار ثابت ہوں گے۔
ایک بزرگ نے کہا کہ وہ گزشتہ 40 برسوں سے ووٹ دے رہے ہیں لیکن ابھی تک انہیں کسی بھی طرح کی کوئی ترقی نہیں دکھائی دی۔
اس کے علاوہ ڈوڈہ ضلع کے دونوں حلقوں میں 98 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ بھاگواہ حلقہ میں کُل 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں کانگریس، نیشنل کانفرنس، بی جے پی، پنتھرس پارٹی اور دو آزاد امیدوار ہیں۔
حلقہ انتخاب بھاگواہ میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 17 ہزار 680 ہے جبکہ 15 پنچائتوں پر مشتمل کاستی گڑھ میں 6 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 17 ہزار 755 رائے دہندگان کریں گے۔ اس حلقہ میں کانگریس، بی جے پی، نیشنل کانفرنس اور تین آزاد امیدوار میدان ہیں۔
واضح رہے کہ ڈوڈہ ضلع میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت گذشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو بھلیسا و چنگا حلقوں میں ووٹنگ ہوئی تھی جس کی مجموعی شرح 64.4 تھی۔
جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات میں اس مرتبہ رائے دہندگان میں کافی جوش دیکھا جا رہا ہے۔