اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات: لائیو اپڈیٹس

DDC election polling
DDC election polling

By

Published : Dec 13, 2020, 7:10 AM IST

Updated : Dec 13, 2020, 2:01 PM IST

13:50 December 13

دوپہر ایک بجے تک پولنگ فیصد

ایک بجے تک پولنگ فیصد

ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے جاری پولنگ میں دوپہر ایک بجے تک 42.79 فیصد رائے دہندگان نے اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔

13:07 December 13

سابق وزیر کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا

سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید نے کہا کہ آئے روز کشمیر میں جمہوریت کا مذاق بنایا جارہا ہے،اور آج جب وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ سرینگر سے ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے آبائی گاؤں دمحال جارہے تھے تب سکیورٹی فورسز نے انہیں کھنہ بل میں ہی روک دیا۔

پیر زادہ محمد سعید کے مطابق 'انہیں یہ کہہ کر روکا گیا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے آپ کو ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں جانے دیا جائے گا۔ پیر زادہ محمد سعید نے اس اقدام کو جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے مایوسی و ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیر کے بیٹے پیرزادہ صوبان نے کہا کہ 'انتظامیہ یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ہم نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی مجھے اور میرے والد کے ساتھ دیگر اہل خانہ کو آبائی علاقہ کی جانب جانے نہیں دیا گیا۔

صوبان نے کہا کہ 'ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ہمیں اپنا ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔ پیر زادہ محمد سعید کے بیٹے نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیکات کریں کہ کیوں انہیں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا؟

13:00 December 13

بانڈی پورہ میں پولنگ جاری

بانڈی پورہ میں پولنگ

ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت بانڈی پورہ میں پولنگ جاری ہے۔

اس دوران رائے دہندگان کی اچھی خاصی تعداد دیکھی جارہی ہے جبکہ اب تک پُرامن طریقے سے پولنگ ہورہی ہے۔

بانڈی پورہ میں کل 13 امیدوار میدان میں ہیں۔

12:56 December 13

ووٹنگ کے لیے رائے دہندگان میں جوش و بیداری

ووٹنگ کے لیے رائے دہندگان میں جوش

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی الیکشن کے لیے علی الصبح سے پولنگ جاری ہے، ضلع اُدھم پور 2 پنچایتوں کے لیے بھی پولنگ ہورہی ہے جس میں اُدھم پور اے سے 12 امیدوار اور جگانو سے 8 امیدوار میدان میں ہیں۔

صبح سے ہی بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن پر رائے دہندگان کی قطار دیکھی گئی اور لوگوں نے بڑھ چڑھ کر جمہوری جشن میں حصہ لیا۔

اس کے علاوہ ایسے نوجوانوں کی تعداد بھی قابل ذکر تھی جو پہلی بار حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں

12:30 December 13

ووٹرز کو ترقی کی امید

رائے دہندگان کا ردعمل

ڈی ڈی سی انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد رائے دہندگان نے کہا کہ انتخابات منعقد کرائے جانے سے وادی میں ترقی اور لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم ہوں گی۔

ایک ووٹر نے کہا کہ انہوں نے محض ترقی کے لیے ووٹ دیا ہے نہ کہ کسی قسم کے اقتدار کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ روزگار اور تعلیم کے مسائل حل ہوں۔

11:53 December 13

گیارہ بجے تک کا پولنگ فیصد

گیارہ بجے تک کا پولنگ فیصد

ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے جاری پولنگ میں صبح 11 بجے تک 26.11 فیصد رائے دہندگان نے اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔

11:42 December 13

ڈی ڈی سی انتخابات میں ووٹ دینا بہت ضروری ہے: ووٹر

رائے دہندگان کا ردعمل

ڈی ڈی سی الیکشن کے چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران گاندربل میں جمہوری حق استعمال کرنے کے بعد رائے دہندگان نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'وادی کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اس سے ترقی کے دروازے کُھلیں گے۔

11:17 December 13

پولنگ کے لیے لوگوں میں جوش

پولنگ کے لیے لوگوں میں جوش

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی الیکشن میں پولنگ کے لیے رائے دہندگان میں بیداری اور جوش دیکھا گیا جس میں عمر دراز افراد بھی شامل ہیں۔

10:44 December 13

صبح نو بجے تک کا پولنگ فیصد

نو بجے تک کا پولنگ فیصد

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں صبح 9 بجے تک 8.79 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جس میں کشمیر صوبے میں 4.58 فیصد اور جموں میں 12.73 فیصد پولنگ ہوئی۔

10:40 December 13

اننت ناگ میں 9 بجے تک 2.40 فیصد ووٹنگ درج کی گئی

اننت ناگ میں 9 بجے تک 2.40 فیصد ووٹنگ درج کی گئی

ضلع اننت ناگ میں دو حلقوں (برینگ اور اچھہ بل) میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ضلع میں 9 بجے تک پولنگ کی شرح 2.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

10:10 December 13

پلوامہ: موسم سرد لیکن پولنگ جاری

پلوامہ میں پولنگ جاری

ضلع پلوامہ میں موسم سرد ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشن پر رائے دہندگان کی قطار دیکھی گئی۔

09:36 December 13

کولگام: سخت سردی میں پولنگ جاری

کولگام میں پولنگ جاری

ضلع کولگام میں موسم میں شدت کے باوجود پولنگ جاری ہے اور رائے دہندگان کو سردی سے راحت دلانے کے لیے مختلف انتظامات کئے گئے ہیں۔

09:02 December 13

بڈگام: بنیادی سہولیات کی امید پر ووٹ، ووٹرز کا ردعمل

ووٹرز کا ردعمل

ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد رائے دہندگان نے کہا کہ وہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کے لیے جمہوری حق کا استعمال کر رہے ہیں۔

08:59 December 13

جموں: سخت سکیورٹی کے درمیان پولنگ جاری

جموں میں پولنگ

ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور اس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

08:45 December 13

کوکر ناگ: پولنگ پر سرد موسم اثرانداز

کوکر ناگ میں سخت سکیورٹی انتظامات میں پولنگ جاری

جموں و کشمیر ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ جاری ہے اور حلقہ انتخاب کوکرناگ کے برینگ بلاک کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

بلاک برینگ میں ووٹرز کی کُل تعداد 34 ہزار 547 ہے، جن کے لیے برینگ علاقہ کے مختلف مقامات پر تقریباً 37 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ انتخابات کو پُرامن طور سے انجام دینے کے لیے تمام پولنگ مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اگرچہ شدید سردی کے باعث لوگ ابھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ تاہم امید کی جارہی ہے کہ جیسے جیسے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا لوگ پولنگ مراکز کا رُخ کریں گے۔ 

07:54 December 13

بڈگام میں پولنگ جاری

بڈگام میں پولنگ جاری

جموں کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولنگ کا عمل جاری ہوگیا ہے لیکن موسم سرد ہونے کی وجہ سے فی الحال رائے دہندگان پولنگ اسٹیشنز پر نہیں پہنچ رہے ہیں تاہم امید کی جارہی ہے کہ دن چڑھتے لوگ پولنگ کے لیے آئیں گے

07:46 December 13

چار اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل

جنوبی کشمیر کے چار اضلاع شوپیان، کولگام، پلوامہ اور اننت ناگ میں سکیورٹی انتظامات کے تحت انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

07:34 December 13

اننت ناگ: اچھہ بل میں پولنگ جاری

اچھہ بل میں پولنگ جاری

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل بلاک میں چھٹے مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اچھہ بل بلاک میں ووٹروں کی کُل تعداد 44 ہزار 436 ہے جن کے لیے کل 236 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

اس بلاک میں مجموعی طور پر کُل 9 امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں کانگریس، بی جے پی، پی اے جی ڈی اور دیگر چھ آزاد امیدوار ہیں۔

07:12 December 13

چھٹے مرحلے کی پولنگ کا عمل شروع

بشکریہ اے این آئی ٹویٹر

جموں و کشمیر میں صبح سات بجے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

06:55 December 13

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے سے دوپہر میں دو بجے تک ہوگا۔

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 31 حلقوں میں آج پولنگ جاری ہے۔ ان حلقوں میں وادیٔ کشمیر کے 14 اور جموں خطے کے 17 شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی سی کے 31 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں وادیٔ کشمیر کے 14 حلقے اور جموں خطے کے 17 حلقے شامل ہیں۔

کشمیر خطے کے 14 ڈی ڈی سی حلقوں میں 124 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں جن میں 47 خواتین بھی شامل ہیں۔ وہیں جموں میں 17 حلقوں کے لیے 121 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 53 خواتین بھی شامل ہیں

Last Updated : Dec 13, 2020, 2:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details