جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 915 تازہ کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 390 ہو گئی ہے۔
تازہ 915 معاملات میں 288 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 627 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ ان میں 156 ایسے افراد ہیں جو جموں و کشمیر کے باہر سے آئے ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر میں کورونا سے متاثر پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 362 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں 111 کیسز، بڈگام میں 27، پلوامہ میں 15، کپواڑہ میں 38، اننت ناگ میں 25، بانڈی پورہ میں 12، گاندربل میں 8، شوپیاں میں 14 اور کولگام میں 15 معاملات سامنے آئے ہیں۔