جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے جموں میں واقعہ پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "بی جے پی ہماری شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور لوگ ناراض ہیں۔ لوگوں کو آگے آنا چاہئے اور انتخابات میں حصہ لینا چاہئے اور اپنے ووٹ کے ذریعے بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا حساب لینا چاہئے۔'۔
انہوں نے بتایا کہ 'کانگریس فرقہ وارانہ قوتوں کو روکنے کے لیے پوری کوشش کرے گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ عوام اس صورتحال کو سمجھیں گے۔ حکومت کو سیکیورٹی خدشات کو دیکھنا چاہئے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا چاہئے۔
غلام محمد میر نے بتایا کانگریس ان انتخابات میں حصّہ اس لیے لے رہی ہے تاکہ فرقہ وارانہ قوتوں کو روکا جا سکے۔ پی اے جی دی کا حصّہ کانگریس ہے یا نہیں، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ چار اگست کو گپکار اعلامیہ کا حصہ تھے۔ ہماری لڑائی بی جے پی کی غلط پالسیوں کے خلاف ہے۔'
پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کا ڈی ڈی سی انتخابات متحدہ طور پر لڑنے کا فیصلہ
پی اے جی ڈی کو جموں و کشمیر کی چھ بڑی سیاسی جماعتوں نے 15 اکتوبر کو تشکیل دیا تھا۔ تاہم کانگریس جو ’گپکار اعلامیہ‘ پر دستخط کرنے والوں میں شامل تھی،نے 15 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔