ملک کے کئی پھل اب بیرون ملک برآمد کیے جارہے ہیں۔ حال ہی میں مہاراشٹر سے کیلے اور ڈریگن فروٹ کے بعد اب جموں و کشمیر سے چیری کی پہلی کھیپ سری نگر سے دبئی بھیجی گئی ہے۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہیں۔
جموں و کشمیر کی چیری اگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے برآمد کیا جارہا ہے۔ اس کے لیے محکمہ زراعت نے گو ایئر لائنز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر ملک میں چیری کی پیداوار کرنے والا بڑا خطہ ہے یہاں ملک کی 95 فیصد چیری کی پیداوار ہوتی ہے۔