اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ 19 سے ایک اور خاتون کی موت - سرینگرمیں کورونا وائرس

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 سے ایک اور خاتون موت ہوگئی اور اس طرح سے کورونا وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

Jammu and Kashmir: Another woman dies from code-19
جموں و کشمیر: کووڈ-19 سے ایک اور خاتون کی موت

By

Published : May 20, 2020, 8:30 AM IST

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک 40 سالہ خاتون جو کووڈ 19 سے متاثر تھیں، کل رات دیر گئے سرینگر کے سکمز صورہ ہسپتال میں ہلاک ہوگئیں۔

اس طرح سے جموں و کشمیر میں اس وائرس سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

سکمز صورہ اسپتال کے میں موجود کورونا وائرس کے کنٹرول نوڈل آفیسر ڈاکٹر جی ایچ یتو نے بتایا کہ اس خاتون کو کئی روز قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا-

انہوں نے بتایا کہ خاتون کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ میں زیر نگہداشت رکھا گیا تھا، تاہم وہ لبلبہ سے جڑی بیماری میں شدید طور پر مبتلا تھیں۔

اس طرح خاتون کی ہلاکت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان میں سے 16 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ دو دیگر جموں صوبے سے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع سرینگرمیں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہے اس کے بعد بارہمولہ میں 4، اننت ناگ میں 4 جبکہ بانڈی پورہ، بڈگام، کولگام، ادھم پور اور جموں میں بالترتیب ایک ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details