اردو

urdu

ETV Bharat / state

Har Ghar Jhanda Programme in Kashmir: جموں کشمیر میں 'ہر گھر جھنڈا' پروگرام کیلئے کمیٹی کی تشکیل - منوج کمار دیویدی کی جانب سے حکم نامہ جاری

پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ مرکزی زیر انتظام خطے جموں کشمیر میں ہر گھر جھنڈا پروگرام Har Ghar Jhanda Programme in Kashmir کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔ Har Ghar Jhanda Programme

Har Ghar Jhanda Programme in Kashmir
جموں کشمیر میں 'ہر گھر جھنڈا' پروگرام کیلئے کمیٹی کی تشکیل

By

Published : Jul 17, 2022, 4:24 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہر گھر جھنڈا پروگرام Har Ghar Jhanda Programme کے لئے ایک کمیٹی کے قیام عمل میں لایا ہے ہے۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا حکم دیا جاتا ہے کہ محکمہ داخلہ کے فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) مرکزی زیر انتظام خطے جموں کشمیر میں یوم آزادی تقریبات 2022 کے احسن طریقے سے انجام دیہی کیلئے مجموعی طور پر انچارج ہوں گے۔ Administration Forms Committee To Conduct Jhanda Program

پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ مرکزی زیر انتظام خطے جموں کشمیر میں ہر گھر جھنڈا پروگرام کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق سات رکنی کمیٹی کی کمان بھی محکمہ داخلہ کے فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) کو سونپی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں محکمہ شہری ترقی و مکانات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس اور محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹریوں کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے کمشنر سیکریٹری اور محکمہ کلچر کے سیکریٹری ممبران ہوں گے۔ Committee To Conduct Jhanda Program

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر انتظامیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس جیل بنانے کی تیاری میں

حکمنامے کے مطابق آزادی کا امرت ما اتسو کے حصے کے طور پریہ کمیٹی، حکومت ہند کے ساتھ مشاورت کرکے مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر کے کونے کونے میں ہر گھر جھنڈا پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی کو یہ اختیار دیا گیا ہے وہ کسی بھی دوسرے ممبر کو اس میں شامل کرسکتی ہے، کمیٹی محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ماتحت کام کرے گی۔Har Ghar Jhanda Programme in Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details