جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کو عالمی وبا کورونا وائرس کی ممکنہ تیسرے لہر کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ’’عید قربان کے موقع پر نماز عید کے لیے بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘
انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے رہنما خطوط پر عمل پیرا رہ کر بھیڑ بھاڑ سے بچیں جبکہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے، ماسک پہنے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے کا خاص دھیان رکھیں۔
لوگوں سے بازاروں میں غیر ضروری بھیڑ بھاڑ سے پرہیز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک تیسری لہر کی زد میں آچکے ہیں، وہیں، ملک کی مختلف ریاستوں میں بھی پھر سے کورونا کے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔