اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehbooba on Accession of JK with India جموں و کشمیر نے سیکولر بھارت کے ساتھ الحاق کیا، بھاجپا بھارت کے ساتھ نہیں، محبوبہ مفتی - مہاراجہ ہری سنگھ اور شیخ محمد عبداللہ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یوم الحاق کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ اور شیخ محمد عبداللہ نے سیکولر بھارت کے ساتھ ریاست کا الحاق کیا تھا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھارت کے ساتھ نہیں۔ Kashmir Accession Day

Mehbooba on Accession of JK with India
محبوبہ مفتی

By

Published : Oct 26, 2022, 1:08 PM IST

Updated : Oct 26, 2022, 4:28 PM IST

جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'جموں و کشمیر نے سیکولر بھارت کے ساتھ الحاق کیا تھا نہ کہ بی جے پی کے بھارت کے ساتھ۔ پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر نے سیکولر اور جمہوری بھارت کے ساتھ 26 اکتوبر سنہ 1947 کو الحاق کیا تھا۔ سرینگر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'شیخ عبداللہ اور مہاراجہ ہری سنگھ نے جمہوری اور سیکولر ملک کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الحاق کے رشتہ کو بندوق، یو اے پی اے اور این آئی اے کا رشتہ بنایا ہے۔ Accession of Jammu and Kashmir to India

یوم الحاق پر محبوبہ مفتی کا بیان
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ '5 اگست سنہ 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصٰ آئینی حیثیت ختم کرنے کا مرکزی حکومت کا فیصلہ ناجائز تھا۔ پولیس نے یہاں اتنی ایجنسیز بنائی ہیں کہ کسی کو معلوم نہیں ہے کہ اصل ڈی جی پی کون ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'ایک ڈی جی پی الگ فیصلہ لیتا ہے تو دوسرا ڈی جی پی اس سے مختلف فیصلہ لیتا ہے تاکہ لوگوں کو تنگ کیا جائے۔
Last Updated : Oct 26, 2022, 4:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details