اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے 866 نئے مثبت معاملات، 2153 افراد صحتیاب

میڈیا بلیٹن کے مطابق اب تک درج کیے گئے کُل 306638 مثبت معاملات میں صرف 16284 ہی فعال ہیں۔ جبکہ کل مثبت معاملات میں سے 286180 شفایاب اور 4174 فوت ہوچکے ہیں۔

covid
covidcovid

By

Published : Jun 13, 2021, 4:49 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر بدسطور جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 866 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مثبت معاملات میں 601 نئے معاملے کشمیر میں سامنے آئے ہیں جبکہ 265 معاملے جموں میں درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے صوبہ جموں میں 08 افراد جبکہ وادی کشمیر میں 06 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس دوارن 2153 افراد وبائی مرض سے شفا یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت کیے گئے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں میں 707 صوبہ جموں جبکہ 1446 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق اب تک درج کیے گئے کُل 306638 مثبت معاملات میں صرف 16284 ہی فعال ہیں۔ جبکہ کل مثبت معاملات میں سے 286180 شفایاب اور 4174 فوت ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک صوبہ جموں میں 2030جبکہ وادی کشمیر میں 2144 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details