جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 774 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سےکورونا متاثرین کی تعداد307412 ہو گئی ہے۔
تازہ 774 معاملات میں 229 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 545 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
حکام نے بتایا 'ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 149 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 38 پازٹیو کیسز، بڈگام میں 83 ، پلوامہ میں 49، کپواڑہ میں 64 ، اننت ناگ میں 59، بانڈی پورہ میں 38، کولگام میں 35 اور شوپیاں میں آٹھ معاملہ سامنے آیا ہے۔ وہیں صوبہ جموں کے ضلع جموں میں 38 کیسز، ادھمپور میں 4، کھٹوعہ میں 8، پونچھ میں 30، راجوری میں 36، ڈوڈہ میں 55، سانبہ میں 8، کشتواڑ میں 17، ریاسی میں 8 اور رامبن میں 22 کیسز پائے گئے ہیں'۔