اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 59,205 افراد زیر نگہداشت

مرکزی علاقہ جموں وکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 328تک پہنچ گئی ہے۔

جموں و کشمیر: 59,205 افراد زیر نگہداشت
جموں و کشمیر: 59,205 افراد زیر نگہداشت

By

Published : Apr 18, 2020, 9:39 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 14نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور ان سبھی کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیں اور اس طرح سے مثبت معاملات کی تعداد 328تک پہنچ گئی ہے۔281 سرگرم معاملات ہیں، 42 مریض شفایاب ہوئے اور 5 کی موت ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں اب تک 59,205 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 7,631 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔

جموں وکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد 328تک پہنچ گئی ہے

اس کے علاوہ260 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔281کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 27,366 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

23,632 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ اس کے علاوہ مزید 4 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن کو آج سی ڈی ہسپتال جموں سے رخصت کیا گیا۔

اِدھر سکمز بمنہ میں داخل کووِڈ۔19کے ایک مریض کی گزشتہ روز موت واقع ہوئی۔17اپریل 2020ء کی شام تک 6,110 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔

بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں اب تک کورونا وائر س کے 78 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 65 سرگرم معاملات ہیں۔12 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

اُدھر بانڈی پورہ میں اب تک 75 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 63 سرگرم معاملات ہیں ، 11 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 42 ہوئی ہیں جن میں سے 40سرگرم معاملات ہیں اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 12ہوئی ہیںجن میں سے 9سرگرم ہیں اور3صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 3 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے۔

ضلع شوپیان میں 17 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 15 سرگرم ہیں اور دو صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 27مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور سبھی کے سبھی سرگرم معاملات ہیں۔

اسی طرح گاندربل اور کولگام میں بالترتیب 14اور 5 مثبت معاملات پائے گئے ہیںاور اننت ناگ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔اسی طرح جموں میں وائر س کے 26مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 22سرگرم ہیں اور 4 شفایاب ہوئے ہیں۔

ادھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہے، جن میں سے 14معاملات سرگرم ہیں۔ 5صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنا ¿ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 3 مریض پائے گئے ہیں جو اب تک صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سب سرگرم معاملات ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔

یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دُوری کو برقرار رکھیں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے افراد سے دوری بنائے رکھے جو کھانسی یا بخار میں مبتلا ہوں۔اگر کسی شخص میں ان علامات کے علاوہ سانس لینے میں دِقت پیش آتی ہو تو اُسے کووِڈ۔19 ہیلپ لائین سے رابطہ کرنا چاہیئے تاکہ اس کو بروقت طبی سہولیت فراہم کی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details