جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 573 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 105 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 133012 ہوگئی جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2008 ہو گئی ہے۔ آج جموں سے 122 اور کشمیر سے 451 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 208، بارہمولہ 84، کولگام 37، شوپیاں 12، اننت ناگ 17، کپواڑہ 16، پلوامہ 10، بڈگام 41، بانڈی پورہ 18، گاندربل 8، جموں 92، کٹھوعہ 11، راجوری 2، ادھم پور 7، رامبن 2، سانبہ 4 اور ڈوڈہ میں 3 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 133012 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 79645 اور جموں میں 53367 کیسز شامل ہے۔
دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 189 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 39 اور کشمیر سے 150 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 127049 ہے۔