اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 56 ہزار سے زائد افراد زیر نگہداشت - یونین ٹریٹری جموں و کشمیر

یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 260 سرگرم معاملات ہیں جبکہ 36 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں 4 کی موت واقع ہوئی ہے۔

جموں و کشمیرمیں 56 ہزار سے زائد افراد زیر نگہداشت
جموں و کشمیرمیں 56 ہزار سے زائد افراد زیر نگہداشت

By

Published : Apr 16, 2020, 12:27 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 22 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور ان میں 18 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 4 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں

یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 260سرگرم معاملات ہیں جبکہ 36 مریض شفایاب ہوئے اور 4 کی موت واقع ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اب تک 55,595افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے یہ وہ افراد ہیں جو ملک کی دیگر ریاستوں اور بیررونی ممالک سے آئے ہوئے ہیں یا ان کی رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 7784 افراد کو ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 270 افراد کو ہسپتال قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔260کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 30,228 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

18,049 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔اِس کے علاوہ آج سکمز صورہ سے 4 جبکہ ضلع ہسپتال پلوامہ سے 2مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد رخصت کیا گیا۔

بلیٹن کے مطابق 15اپریل 2020ءکی شام تک 4,871 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔بلیٹن کے مطابق ضلع سری نگر میں اب تک کورونا وائر س کے 76 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 64 سرگرم معاملات ہیں ۔11 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

اُدھر بانڈی پورہ میں اب تک 56 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 45 سرگرم معاملات ہیں ، 10 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 42 ہوئی ہیں جن میں سے 41سرگرم معاملات ہیں اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔

اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 11ہوئی ہیںجن میں سے 8سرگرم ہیں اور3 صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے تین معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے۔

ضلع شوپیان میں 14 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ کپواڑہ میں 25مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور سبھی کے سبھی سرگرم معاملات ہیں۔

اسی طرح گاندربل اور کولگام میں بالترتیب 13اور 5 مثبت معاملات پائے گئے ہیں اور اننت ناگ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔جموں میں وائر س کے 26مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 23سرگرم ہیں اور تین شفایاب ہوئے ہیں۔

ادھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہےں جن میں سے 15معاملات سرگرم ہیں۔ چار صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک تین مریض پائے گئے ہیں جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سب سرگرم معاملات ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔

بلیٹن میں کہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔بلیٹن میں کہا گیاہے کہ کووڈ۔19 تیزی پھیلتی ایک وبائی بیماری ہے اور یہ کسی کو بھی لگ سکتی ہے ۔

لوگ ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھ کر احتیاطی تدابیر سے کام لیتے ہوئے ، پانی او ر صابن سے بار بار ہاتھ دھو کر اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ، نیم طبی عملہ اور اگلے محاذ پر کام کرنے والے سبھی ورکر دِن رات کام کرتے ہوئے کووِڈ ۔19کے خلاف جدو جہد کر رہے ہیں اور ہمیں چاہیئے کہ ہم ان کے کام کی سراہنا کریں۔

کووِڈ۔19 کے خلاف لڑائی لڑنے والے سبھی اہلکاروں کو ضروری سازو سامان مہیا کیا گیا ہے تاکہ انہیں انفیکشن کے محفوظ رکھا جاسکے۔” ضروری خدمات فراہم کرنے والے سبھی اَفراد یا اُن کنبوں کو نشانہ بنانے سے کووِڈ۔19کے خلاف جنگ کمزور پڑسکتی ہے۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دُوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رِپورٹ کریں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 3مئی 2020ءتک لاک ڈاون قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

عوام کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور ہسپتالوں کا دورہ نہ کریں اور بخار، کھانسی یا سانس لینے میں مشکل آنے کی صورت میں ہی طبی صلاح لیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ہیلپ لائین نمبرات پر صلاح و مشورہ کے لئے رابطہ قائم کریں۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details