جموں کشمیر میں کورونا وائرس کافی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2204 نئے مثبت معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ سے 733 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
وہیں 13 افراد کی آج موت ہوئی ہے جن میں 10 افراد جموں سے اور تین افراد کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ باون ہزار چار سو بیالیس تک پہنچ گئی ہے۔
یوٹی میں اب تک کووڈ 19 کی وجہ سے 2084 اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک لاکھ 35 ہزار 430 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 1299 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرینگر میں آج 612 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں بارہمولہ 232، بڈگام 102، پلوامہ 64، کپواڑہ 65، اننت ناگ 61، بانڈی پورہ 14، گاندربل 32، کولگام 109 جبکہ شوپیاں میں 08 افراد میں وائرس پایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سرینگر-لیہ شاہراہ چار ماہ بعد کھول دی گئی
ادھر جموں خطے میں آج 905 افراد میں اس جان لیوا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع جموں میں 461، ادھمپور 52، راجوری 41، ڈوڈہ 08، کٹھوعہ 127، سانبہ 51، کشتواڑ 04، پونچھ 12، رامبن 16 اور ریاسی میں 133 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب فعال معاملے پندرہ ہزار کے قریب پہنچ چکے ہیں۔