اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shabir Shah Daughter writes to DG Prisons تہاڑ جیل میں شبیر شاہ کی سلامتی کے بارے میں خدشات، سحر شبیر شاہ - شبیر شاہ کی بیٹی سحر شبیر شاہ

سحر شبیر شاہ نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو ایک ای میل بھیج دیا جس میں انہیں اپنے والد کی سلامتی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔

jailed kashmiri separatist shabir shah
علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ

By

Published : May 12, 2023, 8:55 PM IST

سرینگر: دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کی بیٹی نے جیل احاطے میں ایک مجرم قیدی کے ہاتھوں دوسرے قیدی کی سفاکانہ ہلاکت کے پس منظر میں انہیں تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔سحر شبیر شاہ نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو ایک ای میل بھیج دیا جس میں انہیں اپنے والد کی سلامتی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔

تہاڑ جیل میں شبیر شاہ کی سلامتی کے بارے میں خدشات، سحر شبیر شاہ

انہوں نے کہا کہ شبیر شاہ اسی نام نہاد ہائی رسک وارڈ میں مقید ہیں جس کے باہر یہ قتل ہوا ہے جس کی فوٹیجز کو نیوز چینلز پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ سحر کے مطابق شبیر شاہ نے قتل کو اپنے سیل سے دیکھا جس سے ان کے اوسان خطا ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شبیر شاہ اس قتل کے بعد حد درجہ مضطرب ہیں۔ انہوں نے ڈی جی کو لکھا ہے کہ اس واقعے کی فوٹیج دیکھیں کہ کس طرح پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور مداخلت کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ سحر نے فوٹیج کے پی ڈی ایف بھی ای میل کے ساتھ منسلک کی ہے۔

سحر نے کہا کہ انہیں یہ فوٹیج کافی پریشان کن معلوم ہوتی ہے اور وہ الجھن میں ہیں کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ ان کے والد سلامت رہیں گے؟ سحر نے سلسلہ وار ٹویٹ میں لکھا کہ کم از کم،ان کے کنبے کو شبیر شاہ کی سلامتی سے متعلق یقین دہانی کی ضرورت ہے۔ لہٰذا عالمی ضمیر اور اداروں سے درخواست ہے کہ اس کو فوری طور پر سمجھیں اور اس انتہائی ابتر حالت کے خلاف آواز اٹھائیں جس میں شبیر شاہ اور تہاڑ جیل میں قید تمام کشمیریوں کو مبتلا کیا گیا ہے۔

انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ یا تو ان کے والد کے ساتھ ایک سیاسی قیدی جیسا سلوک کرے یا انہیں ان کے آبائی کشمیر کی جیل میں منتقل کیا جائے۔ سحر نے کہا ہے کہ ان کے والد کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:ای ڈی نے شبیر شاہ کی ضمانت کی مخالفت کی

واضح رہے کہ شبیر شاہ ان کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں عسکریت پسندوں کی اعانت اور 'ٹیرر فنڈنگ' کے الزام میں 2017 میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details