سرینگر:سیکرٹری سیاحت و ثقافت سید عابد رشید نے کہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کی خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے کیونکہ رواں برس ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ایسے میں موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو یہاں کی طرف راغب کرنے کے لیے وسیع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار سیکرٹری سیاحت سید عابد رشید شاہ نے ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کیا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے بعد سیاحوں کی آمد میں کافی اضافہ ہوا اور غیر ملکی سیاح بھی یہاں کی طرف مائل ہوئے۔ گلمرگ اور پہلگام جیسے سیاحتی مقامات کے علاوہ جموں و کشمیر میں مزید سیاحوں کو راغب کرنے کی خاطر نئے سیاحتی مقامات نقشے پر لایا جارہا ہے۔