اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 739 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

کورونا متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز
کورونا متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز

By

Published : Oct 6, 2020, 10:36 PM IST

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 739 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 80,476 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 290 خطہ جموں سے ہیں اور 448 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں 16 افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 8 جموں سے ہیں اور 8 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 1706 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 1145 جموں خطے سے ہیں اور 561 کشمیر وادی سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'بدعنوانی و بے روزگاری ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے'

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 80,476 پازیٹیو کیسز میں سے 13,712 کیسز فعال ہیں جبکہ 65,496 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1,268افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے 395 جموں سے ہیں اور 873 کشمیر وادی سے ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 15835 ہے ان میں سے 1748 فعال ہیں جبکہ 13780 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 307 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 14778 ہے جن میں 2808 فعال ہیں اور 11764 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 206 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details