سرینگر:جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سب انسپکٹر گھوٹالہ کے کلیدی ملزم بی ایس ایف کمانڈنٹ (میڈیکل ) کی ضمانتی عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ معاملہ انتہائی حساس ہے لہذا ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔HC rejects bail plea of BSF officer in SI Recruitment Scam
بتادیں کہ سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ میں سی بی آئی نے 24 ملزمان کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ کے کلیدی ملزم بی ایس ایف کمانڈنٹ (میڈیکل )کرنیل سنگھ کی ضمانتی عرضی مسترد کی۔
جسٹس موہن لال نے کہا اگر درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کر دیا جاتا ہے تو انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا خطرہ برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ جرم گھناونا اور سنگین نوعیت کا ہے اورا س قسم کے جرائم کو سختی اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئے۔BSF Officer Involved In SI Scam
اُن کے مطابق اس طرح کے معاملات میں نرمی کا مظاہرہ کرنا واقعی غلطی ہوگی۔اس سے قبل ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مونیکا کوہلی عدالت میں حاضر ہوئی اور ملزم کی ضمانتی عرضی کو مسترد کرنے کی سفارش کی۔HC rejects bail plea of BSF officer
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف آفیسر نے جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے بعض آفیسران کے ساتھ ملی بھگت کرکے پیپر قبل از وقت افشاں کیے۔Paper Leak In SI Scam