سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کی سائبر ونگ نے سرینگر کے چند انسٹاگرم صارفین کی جانب سے نازیبہ ویڈیو شائع کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ Cyber Police register case
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں سرینگر سائبر پولیس تھانے میں چند صارفین کے خلاف مقدمہ زیر نمبر 43/20220 انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے زیر دفعات 67، 67 اے اور 294 آئی پی سی کے تحت مقدمات درج کر کے اس معاملے کی تفتیش شروع کی ہے۔ تاہم پولیس نے ان صارفین کا نام عوام سے مخفی رکھا ہے۔ Live transmission of explicit content
پولیس کے مطابق سائبر پولیس کشمیر نے کچھ مبینہ کشمیری لڑکیوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جو پچھلے کچھ دنوں سے کشمیری زبان میں نازیبا ویڈیو شائع کر رہے تھے اور لائیو سٹریمنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نازیبہ ویڈیو شائع کرنا قابلِ ادراک جرم ہے اور یہ سوشل میڈیا قانون کی خلاف ورزی ہے۔