جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے منگل کے روز ایک آن لائن لاٹری بدعنوانی کے سلسلے میں نئی دہلی میں تین افراد کو گرفتار کیا۔
جن تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں گئوشالہ کے سنتوش کمار بھگت، کشن گڑھ وسنت کنج کے لکھن لال احرار اور بینیڈکٹ سلویسٹر عرف منو تیاگی شامل ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس، کرائم برانچ کے مطابق ان تینوں کو سیکشن 420 آئی پی سی اور 66 - ڈی آئی ٹی کے تحت 2019 میں درج مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔