J-K admin abolishes Interview: سرکاری اسامیوں کی بھرتی کے لئے انٹرویو ختم
منوج سنہا نے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسi مزید اسامیوں کی نشاندہی کرے جن کے لئے انٹرویو کو ختم کیا جاسکے۔ منوج سنہا نے کہا کہ اس فیصلے سے ان درجے کی اسامیوں کی بھرتی میں شفافیت آئے گی۔J&K Govt abolishes oral test
سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے چھٹے درجے (level 6) اسامیوں کے لئے انٹرویو کالعدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ان درجے کی ملازمتوں میں بھرتیاں کرنے میں آسانی ہوگی۔ سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ ان اسامیوں کی بھرتی اب محض تحریری امتحانات سے ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے اس فیصلے کو آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منظوری دے کر ایک ہزار اسامیوں کی بھرتی کے لیے راہ ہموار کی۔ سرکار کا کہنا ہے کہ سروس سلیکشن بوڈ آنے والے دنوں میں آٹھ سو سے زائد جونیئر انجینرس کی اسامیوں کی بھرتی بھی اس پالیسی کے تحت ہوگی یعنی ان کے لئے کوئی انٹرویو نہیں ہوگا۔J&K Govt abolishes oral test
منوج سنہا نے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے مزید اسامیوں کی نشاندہی کرے جن کے لئے انٹرویو کو ختم کیا جاسکے۔ منوج سنہا نے کہا کہ اس فیصلے سے ان درجے کی اسامیوں کی بھرتی میں شفافیت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : Sub Inspector Recruitment Scam: سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں تینتس افراد کے خلاف مقدمہ درج