جموں و کشمیر کے ضلع کٹرا کی شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے 140 طلبا و طالبات کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ یہ جانکاری یونیورسٹٰی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔
یکم جنوری کو 13 طلبا کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد یونیورسٹی کو بند کردیا گیا تھا۔ انتظامیہ اور طلبا و طالبات کو جانچ کا حکم دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں یونیورسٹی کے 187 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے کیمپس میں پیر کے روز 13 طلبا و طالبات کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد امتحانات بھی ملتوی کردیے تھے۔