اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کا سالانہ بجٹ آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا

مرکزی حکومت مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مالی سال 2020-21 کا بجٹ آج لوک سبھا میں پیش کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت ایوان زیریں میں جموں و کشمیر اور لداخ کے موجودہ مالی سال کے لئے اضافی گرانٹ بھی پیش کرے گی۔

جموں و کشمیر کا سالانہ بجٹ آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا
جموں و کشمیر کا سالانہ بجٹ آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا

By

Published : Mar 17, 2020, 11:00 AM IST

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر یونین ٹیرٹری کا سالانہ بجٹ وقفہ سوال کے بعد لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کا اطلاق یکم اپریل 2020 سے 31 مارچ 2021 تک ہوگا۔

یہ جموں و کشمیر کا دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد کا پہلا بجٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مالی برس 2020-21 کے کے لیے 31 مارچ سے قبل پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری دینی ہوگی، کیونکہ رواں برس کے مالی سال کے لیے پہلے سے ہی تین ماہ کی تاخیر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ برس 2019۔20 کے سالانہ بجٹ کو سابق گورنر ستیہ پال ملک کی سربراہی میں اس وقت کی ریاستی انتظامی کونسل نے دسمبر 2018 میں منظور کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد محکمہ خزانہ ان تمام امور کو سنبھالنے اور فنڈز جاری کرنے کے لیے پوری طرح تیار تھا۔ رواں مالی سال 2019۔20 کے جموں کشمیر کے سالانہ بجٹ کو اس وقت کی ریاستی انتظامی کونسل (ایس اے سی) نے اس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک کی سربراہی میں دسمبر 2018 میں منظور کیا تھا۔

پچھلے کئی سالوں سے جموں و کشمیر میں جنوری کے مہینے میں سالانہ بجٹ منظور کرنے کا رواج تھا جس میں سرکاری محکموں اور ضلعی ترقیاتی کمشنرز کو منصوبوں اور دیگر کاموں پر کام کرنے کے لئے کافی وقت دیا جاتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details