جموں و کشمیر میں تقریباً دو ماہ میں سب سے کم کووڈ-19 کے کیسز آج درج کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 977 کیسز درج کئے گئے جو اپریل ماہ سے سب سے کم ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 301467 کیسز موجود ہیں جن میں 23524 فعال ہے۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4278 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 243853 ہو گئی ہے۔
جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد بھی چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جموں میں 1988 افراد جبکہ کشمیر میں 2102 افراد کووڈ کا شکار بن گئے ہیں۔
جموں میں اگرچہ کووڈ کیسز کی تعدد کم ہے تاہم یہاں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ جموں میں 115177 کیسز ہے اور ان میں 8723 فعال ہے۔ کشمیر میں 186290 کیسز ہے اور 14801 کیسز سرگرم ہے۔
جموں میں صحتیات افراد کی تعداد 104466 ہے جبکہ کشمیر میں 169387 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا نے اب تک جموں و کشمیر میں 14ڈاکٹروں کی جان لی
فروری میں یہاں محض 600 سرگرم کیسز تھے تاہم کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے خطہ میں کووڈ کیسز میں زبردست اضافہ ہوا۔
گزشتہ 10 روز سے یہاں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔