اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنہ 2020 میں عسکری واقعات میں کمی: وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2020 میں جموں و کشمیر میں عسکری واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

سنہ 2020 میں عسکری واقعات میں کمی
سنہ 2020 میں عسکری واقعات میں کمی

By

Published : Jan 11, 2021, 1:15 PM IST

Updated : Jan 11, 2021, 1:31 PM IST

وزارت داخلہ کے مطابق جموں و کشمیر میں 2019 کے مقابلے میں 15 نومبر تک 2020 میں عسکری واقعات میں 63.93 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ سنہ 2019 کے مقابلے سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں میں بھی 29.11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وہیں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں 14.28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت داخلہ نے سالانہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے اپنے ایک مختصر بیان میں یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مرکزی قوانین اور ریاستی قوانین کو نافذ کرنا مرکزی حکومت کی کلیدی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

پونچھ: پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

وزارت داخلہ نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 48 مرکزی قوانین اور 167 ریاستی قوانین کو نافذ کیا گیا، وہیں لداخ یوٹی میں 44 مرکزی قوانین اور 148 ریاستی قوانین لاگو کیے گئے۔

گزشتہ 31 مارچ کو جموں و کشمیر تنظیم نو آرڈر لاگو کیا گیا۔ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے سیکشن 75 کے حوالے جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے مشترکہ ہائیکورٹ میں مقرر نئے ججوں کی حلف برداری کے لیے راستہ ہموار کیا۔ علاوہ ازیں 8 جون 2020 کو سینٹرل ایڈمنسٹرٹیو ٹربیونل کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت جموں میں رہائش پذیر پاکستان زیر انتظام کشمیر کے تقریباً 36،384 بے گھر کنبوں کو خاندان 5.5 لاکھ روپے فی گھر مالی امداد فراہم کی گئی۔

Last Updated : Jan 11, 2021, 1:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details