بی جے پی کے قومی ترجمان نے پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ 'نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے جموں وکشمیر کو ترقی کے نام پر اب تک لوٹنے کا کام کیا ہے۔ ان پارٹیوں نے اپنے مفادات کی خاطر جموں وکشمیر کے عوام کو دھوکہ دیااور استحصال کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔ 370کی بحالی کا راگ الاپنے والے سیاسی جماعتیں پھر سے اب یہاں کے لوگوں کو دھوکے میں رکھ رہی ہیں۔'
بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'یہاں کی مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں نے جموں وکشمیر میں خاندانی راج کو ہی توقیت دی ہے جو یہاں کے وزیراعلی رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کو ہی وزیر اعلی یا وزیر کے منصب پر فائز کرنے کے لیے راہ ہموار کی۔ مگر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا۔'
انہوں نےکہا کہ 'اگر اس گپکار گینگ میں شامل پارٹیوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ وفا کیا ہوتا تو آج کی تاریخ میں عوام ان کے ساتھ ہوتی۔ لیکن اپنے مفادات کےلئے کام کرنے والی ان پارٹیوں کو لوگوں نے مکمل طور درکنار کیا ہے انہیں نہ تو پہلے عوام کا ساتھ تھا اور نہ اب ہے۔'
یہ بھی پڑھیں:
'لوگ گپکار اتحاد کو ڈی ڈی سی انتخابات میں سبق سکھائیں گے'
شاہنواز حسین نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جموں و کشمیر پر حکومت کرنے والے ان خاندانی پارٹیوں نے کیا کیا ہے ۔کون سی بہتر حکمرانی سے لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔