آئی ٹی ایم لکھنؤ میں جموں و کشمیر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے اسٹال کو تین دن تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پرزنٹیشن، ڈسپلے، سیاحوں کے رابطے کے لئے بہترین اسٹال پر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔
چیئرمین اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر، آئی سی ایم اجے گپتا نے ایوارڈ جموں و کشمیر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے وفد کو پیش کیا۔
ایوارڈ پیش کرتے ہوئے گپتا نے جموں و کشمیر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا انلاکنگ عمل میں سیاحت کے شعبے کی بحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
آئی ٹی ایم لکھنؤ میں جموں و کشمیر اسٹال ایوارڈ سے سرفراز انہوں نے موسم سرما اور سرمائی کھیلوں کی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کرنے پر محکمہ کی خصوصی طور پر تعریف کی۔
جموں و کشمیر ٹورزم کے علاوہ گجرات ٹورزم کو بہترین آرائشی اسٹال سے بھی نوازا گیا، ہماچل پردیش ٹورزم کو اسٹال ڈسپلے کے لئے ایوارڈ دیا گیا جبکہ اتراکھنڈ ٹورزم کو تندرستی سے متعلق سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔
یاد رہے کہ لکھنؤ آئی ٹی ایم میں جے اینڈ کے اسٹال مقامی عوام کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا۔
آج اختتامی روز، شریک ریاستوں اور مرکزی خطوں کے عہدیداروں، بشمول اترپردیش، اترا کھنڈ، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، گجرات اور ٹریول ایجنٹوں اور ٹور آپریٹرز کے مابین بی ٹو بی میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ سیاحت کی بحالی کو فروغ دیا جاسکے۔