جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے دور دراز علاقوں میں کووڈ ویکسین کی خوراک کو ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے جو سردیوں کے دوران شدید برف باری کی وجہ سے زمینی رابطے سے منقطع ہو جاتے ہیں۔
جموں و کشمیر میں 16 جنوری کو پہلے مرحلے کے تحت 3 ہزار ہیلتھ ورکرز کو 30 بوتھوں پر ویکسین دیئے جائیں گے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے تیار کیا گیا Covisheild نامی ویکسین کی 1 لاکھ 50 ہزار انجکشن بدھ کو جموں و کشمیر پہنچیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا کہ برفباری کی وجہ سے منقطع علاقوں میں کورونا ویکسین ہوائی جہاز کے ذریعے بھیج دیا جائے گا، جن میں خاص طور پر ضلع کشتواڑ، بانڈی پورہ، کپواڑہ کے کچھ علاقے شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا وہ تمام علاقے جو اس وقت زمینی راستے کے ذریعے منقطع ہوچکے ہیں، کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ویکسین پہنچائی جائے گی اور محکمہ صحت میں کام کر رہے ملازمین کو سب سے پہلے کورونا ویکسین کی خوراک دینے کو یقینی بنایا جائے گا۔